ایرانمشرق وسطی

ایران مخالف امریکی اقدامات دہشت گردی ہیں، صدر روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا کے اقدامات کو انسانیت سوز جرم اور اقتصادی دہشت گردی قراردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی اقدامات صرف پابندیاں نہیں ہیں بلکہ امریکی حکومت نے ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقتصادی دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی بنا پر امریکی حکومت کو عالمی رائے عامہ اور ایرانی عوام کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ایران کو الگ تھلگ نہیں کرسکا بلکہ وہ خود عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے اور وہ ایرانو فوبیا پھیلانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج پوری دنیا امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں اور اقدامات کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی خوسرانہ پالیسیوں نے عالمی رائے عامہ اور دیگر ملکوں اور حکومتوں میں تشویش پیدا کر رکھی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ مسلسل عالمی معاہدوں اور دوطرفہ و چند جانبہ معاہدوں کو پامال کر رہی ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ہم قانون اور اصول کے مطابق عمل کررہے ہیں اور اگر ساٹھ روز کی دی گئی مہلت کے بعد ہمارے مقاصد اور مفادات پورے نہ ہوئے تو ہم نئے اقدامات انجام دیں گے جن کا ہم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ اس درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں کو پیش آنے والے حادثے میں ایران کو ملوث کرنے کی دشمنوں کی ناکام کوششوں اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دعووں میں کوئی سچائی نہیں ہیں اور یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے لگائے جارہے ہیں۔ ایرانی وزیردفاع نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ علاقے اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی سیکورٹی میں ایران انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے اور ایران پر اس طرح کے الزامات انتہائی شرمناک اور بزدلانہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بین الاقوامی سمندری راستوں کے بارے میں امریکا اور مغرب کی اسٹریٹیجی میں تبدیلی آئی ہے کہا کہ امریکا اور مغرب نے ہمیشہ سمندری راستوں کی سیکورٹی کو ایک مقصد کے طور پر دیکھا تھا لیکن موجودہ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس کی سیکورٹی کا امریکا سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ایرانی وزیردفاع نے بحیرہ عمان میں حادثے کے شکار آئیل ٹینکروں میں موجود عملے کے افراد کو نجات دلانے میں ایران کے بروقت اور تیز رفتار اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور ان سے وابستہ اداروں نے ان آئیل ٹینکروں کے تیئیس افراد کو بچالیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button