ایرانمشرق وسطی

ایران نے ترکی کے سفارتکاروں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں ترکی کے سفارتکار پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگردی کی لعنت نے علاقائی ملکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ عالمی برادری کی جانب سے اس کے سد باب کیلئے مشترکہ جدوجہد اور سیاسی،مالی اور اسلحہ جاتی حمایت و مدد کو ختم کرناہے۔

واضح رہے کہ کل عراق کے شہر اربیل کے علاقے عین کاوہ میں مسلح افراد کے حملے میں ترکی کا ایک سفارتکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ عراق اور ترکی سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button