ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران کے سفیر اور پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ملاقات میں کہا کہ ذرائع ابلاغ نیز ثقافتی شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی صحافیوں کے وفود کے تبادلے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم ہوگا۔ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے علاوہ اچھی اور معیاری فلموں اور ڈراموں کے تبادلوں پر زور دیا۔پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے فرودس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ ایران ہمارا برادر اور دوست ملک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا دوطرفہ تعلقات اور عوامی رابطوں میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران سے مختلف امور پر مشترکہ ادراک اور ایران سے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پاکستانی عزم کے اظہار میں انتہائی مددگار ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button