ایرانمشرق وسطی

ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برائن ہک کی طرف سے ایران کے خلاف خیانت اور جاسوسی کے اقدامات ناکام ہوگئے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک کی طرف سے ایران کے خلاف خیانت اور جاسوسی کے اقدامات پر انعام دینے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی تمام سازشیں اور اقدامات ناکام ہوگئے ہیں ۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات سے امریکہ کی مایوسی اور نا امیدی نمایاں ہے اور اب اس نے اپنی مایوسی کا برملا اظہار کرتے ہوئے اعلانیہ طور پر ایران کے خلاف جاسوسی اور خیانت کے سلسلے میں انعام اور جائزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی مکر و فریبی سے پوشیدہ نہیں اور یقینی طور پر امریکہ کو ایک دن اپنے ان غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا پڑےگا۔

واضح رہے کہ ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button