آئی آر آئی بی کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے بین الاقوامی ایرپورٹ کے علاوہ صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں من جملہ ریمه حمید اور سنحان پر بمباری کی۔
ابھی تک ہونے والی بمباری سے ممکنہ طور پر جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری اس جارحیت کے نتیجے میں سترہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔