ایشیاپاکستان

ایران کے دورے کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ کا دورہ چین

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ایران میں ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کرنے کے بعد چین کیلئے روانہ ہو گئے جہاں پاکستانی و چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی وعالمی امور پر بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ وژن کا عکاس ہے، جبکہ یہ منصوبہ پاکستان اور خطے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی، جبکہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button