ایرانمشرق وسطی

ایران ہر طرح کی مہم جوئی کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے : وزیردفاع حاتمی

ایران کے وزیر دفاع نے ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار سے ٹیلی فونیک گفتگو میں کہا کہ امریکیوں نے ایک بار پھر اپنا مجرمانہ چہرہ ظاہر اور اپنی دہشتگردانہ ماہیت کو سب پر ثابت کردیا۔جنرل حاتمی نے شہید سلیمانی کے قتل میں امریکی صدر کی اسٹریٹجک غلطی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یقینا جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ہمراہ افراد کی شہادت استقامت کا اختتام نہیں ہوگی بلکہ اس سے استقامت کے محاذ کی رگوں میں نیا خون دوڑے گاایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ نے اپنے دفاع میں ایک محدود کارروائی کی اور اپنے تیار کردہ میزائلوں سے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ انھوں نےکہا کہ امریکیوں نے ایران کی کارروائی کے بعد سمجھ لیا کہ اگر وہ پھر کوئی حماقت کریں گے تو انھیں مزید سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس گفتگو میں ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے ایران کی قوم و حکومت کو جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کشیدگی اور عدم استحکام سے علاقے کے کسی بھی ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ترکی کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انقرہ ، دوطرفہ اور علاقائی مسائل میں تہران کے ساتھ اشتراک عمل و تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button