دنیایورپ

ایکواڈور: احتجاج کے دوران 7 افراد ہلاک 1340 زخمی

ایکواڈور میں جاری احتجاج کے دوران مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ایکواڈور انتظامیہ کے دفتر نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ 1152 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 7 افراد ہلاک اور 1340 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ملنے والی رپورٹوں میں مرنے والوں کی تعداد پانچ بتائی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر کے آغاز سے ہی ایکواڈور میں وسیع پیمانہ پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ صدر لینن مورینو نے ایندھن سبسڈی کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے خلاف ریلی نکالی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button