مشرق وسطیعربیمن

یمن، جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالقادر المرتضی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مقامی ثالثی کمیٹی کے ذریعے انصار اللہ اور یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین صوبہ مارب میں 6 قیدیوں کا تبالہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ مہینوں کے دوران انصار اللہ اور یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button