ایشیاہندوستان

بابری مسجد کی جگہ رام مندرتعمیرنہیں ہوسکتی: سماجوادی

شیو پال یادو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندرکی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔

سماجوادی سیکولرمورچہ کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پرملک کو کمزورکرنے کا الزام لگاتے ہوئے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندرنہیں بننی چاہئے۔ شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی ‘جن آکروش ریلی’ میں رمابائی میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندر نہیں بننی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمندربنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اوروہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔

شیوپال سنگھ یادونے کہا کہ سال 1992 میں اس وقت کی  بی جے پی کی قیادت والی موجودہ ریاست حکومت کے ذریعہ تحفظ کی گارنٹی کا حلف نامہ دینے کے باوجود بابری مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا۔ وہ ملک میں پھرسے ویسا ہی آگ پھیلانا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button