
ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کےلئے پرعزم ہیں: پاکستان
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان، ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اقتصادی اور سیکورٹی میدانوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔
انوارالحق کاکڑ نے ایران کے سفیر سے اپنی ملاقات میں مزید کہا کہ پیشین مند سرحدی منڈی کے افتتاح سے سرحدی علاقوں کے عوام کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی اور انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے عوام کی حالت بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔