ایرانمشرق وسطی

بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر حملوں کی آزادانہ تحقیقات ہوں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بحیرہ عمان میں دوآئل ٹینکروں پر حملوں کے حقائق جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ جاننا اہم ہے جس کا آزادانہ ادارے کی تحقیقات کے ذریعے پتہ لگایا جاسکتا جو حقائق کی تصدیق کرے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحیرہ عمان میں سفر کرنے والے آئل ٹینکروں میں حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

ایران کے ساحلی صوبے ہرمزگان کے ڈائریکٹر پورٹ اینڈ شپنگ اللہ مراد عفیفی پور کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ تیل بردار بحری جہازوں میں آگ فنی خرابی کی وجہ سے لگی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل بردار بحری جہازوں کو حادثہ ایران کی حدود میں پیش نہیں آیا جبکہ ان پر جزائر مارشل اور پناما کا پرچم نصب تھا لہذا حادثے کی تحقیقات اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا بھی مذکورہ ملکوں کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تیل بردار بحری جہازوں کے عملے کے چوالیس ارکان کو ایرانی ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال کر جاسک کی بندرگاہ منتقل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ بجھانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر ایران دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی دستاویز کے بغیر حملے کی ذمہ داری ایران پرعائد کی جس کی ایران نے سختی سے تردید اور مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button