ایرانمشرق وسطی

تہران ،باکو روابط کا فروغ علاقائی ممالک کے مفاد میں : حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران ،باکو روابط کے فروغ کو دونوں ممالک اور اسی طرح علاقائی ممالک کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی ، تجارتی اور انرجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے آذربائیجان کی حکومت سے اس اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون نہ صرف ایران اور آذربائیجان کے مفادات میں ہے بلکہ پورے خطے بھی اس کے مثبت اثرات سے مستفید ہوجائیں گے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے تعمیری کردار سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی اور آٹوموٹو تعاون کے میدان میں، دونوں ممالک کے مابین اچھا تعاون قائم ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، آذربائیجان میں ایک پاور پلانٹ بنانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے شمال –جنوب کریڈور کی تکمیل کو دنوں ملکوں سمیت خطے کے مفادات میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعمیری تعاون جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہوجائے گا۔

صدر روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافی کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری سمیت نجی اور سرکاری شعبے میں تجارتی سرگرمیوں کیلئے ضمانتوں کی فراہمی پر زوردیا۔

صدرمملکت آج بروز جمعہ باکو میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے اور اس اجلاس کے ضمن میں بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں بحث و تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button