مشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے شمال مغربی صوبے حجہ کے حیران علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے کہا ہے کہ یہ میزائل حیران میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر اپنے صحیح نشانے پر لگے ہیں – اس حملے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یمنی فوج نے جارح قوتوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جنوبی صوبے تعز کے حیفان علاقے میں سعودی اتحاد کے سات فوجی ٹھکانوں پر حملے کرکے ان ٹھکانوں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے – یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نےحیفان میں اپنی اس کارروائی کے دوران متعدد جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے اندر علب گذرگاہ کے قریب بھی جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔ ادھر یمن کے شمالی صوبے الجوف میں بھی یمنی فوج نے ایک کارروائی کے دوران جارح سعودی اتحاد کی کئی فوجی گاڑیوں کو منہدم کردیا – واضح رہے کہ جارح فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کی یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت جاری ہیں جب کچھ عرصے قبل یمنی فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل علی الموشکی نے کہا تھاکہ یمن کی فوج نے یہ عہد کررکھا ہے کہ ایک بھی جارح فوجی کو یمن سے زندہ بچ کر نہیں جانے دے گی – سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ کئے جانے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے – سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکا کی ایما پر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا نشانہ بنارکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے – سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سےیمن کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہوچکی ہیں لیکن ان تمام مظالم و جرائم کے باوجود سعودی عرب اور امریکا اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button