ایشیاانسانی حقوقایراندنیامشرق وسطی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران ائير کے مسافرطیارے کو اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی

ایران کے سیکورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قومی ایرلائن کے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کی رات ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئي آر جی سی کی ائیر سیکورٹی یونٹ کے دفتر رابطۂ عامہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی رات اہواز سے مشہد جانے والے ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ ایران ائير کا تھا جو رات دس بج کر دس منٹ پر اہواز ائيرپورٹ سے مشہد کے لیے اڑا تھا۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز نمبر تین سو چونتیس جمعرات کی شب اھواز سے مشہد کے لیے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی تاہم ہنگامی بنیادوں پر اصفہان میں اتار لیا گیا۔ بیان کے مطابق فلائٹ سیکورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اصفہان ائیرپورٹ پر اتار کر ہائی جیکر کو گرفتار کرلیا۔ ہائی جیکر سے کی جانے والے ابتدائی تفتیش کہ مطابق وہ طیارے کو اغوا کرکے خلیج فارس کے ایک ساحلی ہوائی اڈے پر اتارنا چاہتا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران طیارے کے مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہیں متبادل پرواز کے ذریعے مشہد پہنچادیا گیا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اورسازش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button