مشرق وسطییمن

جارح دشمن اور یمنی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری، سعودی ڈرون تباہ

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنعا حکومت کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔اس ذریعے کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے زیر کنٹرول علاقوں پر شدید گولہ باری کی جبکہ الحدیدہ کے التحیتا، حیس اور الفازہ علاقوں کی فضا میں سعودی اتحاد کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے پروازیں بھی کیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سعودی عرب کی نجران سرحد سے ملے یمن کے صوبے الجوف کے مختلف علاقوں منجملہ خب الشعف کے علاقے المرازیق پر بمباری کی۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب کے صرواح اور مجزر علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ صرواح اور مجزر میں صنعا حکومت کے فوجیوں اور منصور ہادی کے فوجیوں کے درمیان شدید جنگ بھی ہو رہی ہے۔

صوبے البیضا کے شمال مشرقی علاقے قانیہ میں بھی فریقین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے اور سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر کئی بار بمباری کی ہے تاکہ ان ٹھکانوں کی طرف مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کے فوجیوں کی پیش قدمی میں مدد مل سکے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button