ایرانمشرق وسطی

دفاع مقدس کے 44 شہیدوں کے پیکر مطہر ایران پہنچ گئے

دفاع مقدس کے 44 شہیدوں کے پیکر مطہر آج شلمچہ سرحد سے ایران پہنچ گئے۔

شلمچہ سرحد سے دفاع مقدس کے 44 شہیدوں کے پیکر مطہر آج صبح جب ایران پہنچے تو خرمشھر اور آبادان کے غیور عوام، اعلی حکام ، علمائے کرام اور اہم شخصیات نے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

واضح رہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کو شکست دینے کے مقصد سےعراق کی بعثی صدامی حکومت کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کی گئی جسے بعض یورپی اور عرب حکومتوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

عراق کے بعثی صدر صدام کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار افراد شہید اور لاکھوں زخمی،گرفتار اور لاپتہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button