مشرق وسطییمن

سعودی تنصیبات پر مزید حملے کیے جائیں گے، ترجمان یمنی افواج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یَنْبُع کے قریب واقع سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے گئے حملے کو اپنے ملک کے محاصرے اور سعودی اتحاد کی جارحیت کا واضح جواب قرار دیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سَریع نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں ایسے مزید حملے کی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج سعودی دشمن کے حملوں اور جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لارہی ہے اور شہری اہداف کو چھوڑ کر سعودی عرب میں تمام اہم تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔منگل کے روز یمنی فوج کے ڈرون حملے میں یَنْبُع کے قریب واقع تیل کے دو پمپنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس علاقے سے الشرقیہ کی جانب تیل کی سپلائی منقطع ہوگئی۔سعودی عرب کے وزیر تیل نے بھی حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر کے علاقے یَنبُع سے الشرقیہ جانے والی تیل کی سپلائی لائن کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئرڈیفنس یونٹوں نے سعودی عرب کا ایک ڈورن طیارہ مار گرایا ہے۔ امریکی ساخت کے ایم کیو ون پریڈیٹر قسم کے اس ڈورن طیارے کو منگل کی شب دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے میں مار گرایا گیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک درجنوں سعودی ڈرون طیارے مار گراچکی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری ہمہ گیر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے چار سال سے زیادہ عرصے سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ یمن کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی وجہ سے یمنی عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کےنتیجے یمن میں سعودی اتحاد کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button