سائنسی

دنیا کی برتر یونیورسٹیوں میں ایران کی یونیورسٹیاں شامل

ٹائمز رینکنگ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی برتر یونیورسٹیوں میں میڈیکل، فزکس، آرٹ، سوشل اسٹڈیز، اکنامکس اور کامرس، بایولوجی، ایجوکیشن، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

ٹائمز کی نئی رینکنگ میں ایجوکیشن، سائنس اور سوشل اسٹڈیز میں تہران یونیورسٹی اور اکنامکس اور کامرس میں اصفہان کی یونیورسٹی دنیا کی برتر یونیورسٹیوں کی شامل ہے۔یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی بنیاد پر انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی تیئیس یونیورسٹیاں دنیا کی نو سو تین برتر یونیورسٹیوں میں شامل ہیں جن میں تہران یونیورسٹی اور بابل کی نوشیروانی صنعتی یونیورسٹی ایرانی یونیورسٹیوں میں پہلے مقام پر ہیں۔تہران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی اور ایران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی گروپس ، مشہد میڈیکل سائنس یونیورسٹی، تبریز میڈیکل سائنس یونیورسٹی اور شہید بہشتی میڈیکل سائنس یونیورسٹی انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں برتر یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ٹائمز کی جانب سے ہر سال پانچ مجموعی معیارات کے دائرے میں تیرہ فنکشنل انڈیکس کی بنیاد پر مختلف سبجیکٹ میں موزانہ کرتے ہوئے دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں اور رینکنگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button