صیہونی فوجی استقامتی محاذ کے جوانوں کے محاصرے میں آ گئے
لقسام بریگیڈ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ استقامت کے مجاہدین نے سرحد عبور کرنے کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں پر اینٹی آرمر میزائل فائر کئے۔
القسام بریگیڈ نے تاکید کی ہے کہ اس آپریشن میں گاڑیوں میں موجود متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہیلی برن سے ملتے جلتے اس آپریشن کے بعد محاصرے میں آئے ہوئے صیہونی فوجیوں کو بچانے کے لئے مزید صیہونی فوجیوں کو ایرز بھیجا گيا۔ جس کے بعد باڑھ کے دونوں طرف فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
دریں اثناء جارح دشمن کے ٹھکانوں پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا گيا جس کے باعث امداد کے لئے آنے والے فوجی آگ میں جلتی ہوئی گاڑیوں تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
دوسری جانب غاصب اسرائيلی فوج نے آج صبح کے وقت تیس سے زیادہ بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جنین شہر پر حملہ کیا۔ جس کے بعد مغربی کنارے کے اس علاقے میں صیہونی فوجیوں اور استقامت کے مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔