مشرق وسطییمن

سعودی عرب سے ملے سرحدی علاقوں پر انصاراللہ کا کنٹرول

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب سے ملے سینتیس اسٹریٹیجک علاقوں میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران سے ملے ان علاقوں میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی کارروائی میں اکتالیس سعودی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کی رات بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مقامی ساختہ بدر چار قسم کے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ الموسم کے علاقے میں کئے جانے والے اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ادھر عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ عبوری کونسل کے فوجیوں اور یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے فوجیوں کے درمیان، جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، قصر معاشیق کے قریب شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button