بحرینمشرق وسطی

شاہی حکومت کے خلاف بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرے

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شاہی حکومت کی علما مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

دارالحکومت منامہ، ابوصبیح، شاخورہ، سار اور کرانہ سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ شاہی حکومت کی دین مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شیعیان بحرین کے مرجع تقلید آیت اللہ عبداللہ الغریفی سمیت تمام علمائے حق کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔بحرین کی وزارت داخلہ نے علمائے حق کے خلاف پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آیت اللہ عبداللہ الغریفی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی تقریروں میں دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتے۔اس سے پہلے بحرین کی حکومت نے شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور انہیں دو سال تک گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی ناراضگی کی تحریک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button