عربمشرق وسطی

سعودی عرب کے درباری علماء کے فتوؤں سے ہزاروں افراد جاں بحق

المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی علماء انجمن کے جنرل سکریٹری عبدالسلام الوجیہ نے سعودی عرب کے درباری علماء کی طرف سے اسلام میں تحریف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے درباری علماء کے غلط اور ناجائز فتوؤں سے ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عبدالسلام الوجیہ نے کہا کہ عراق، شام اور دیگر علاقوں ميں وہابی د ہشت گردوں کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کے پیچھے سعودی عرب کے درباری علماء کے فتوے موجود ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان دنیا کے مختلف علاقوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے درباری اور وہابی علماء نے اپنے فتوؤں کے ذریعہ امریکہ اور اسرائیل کی بہت بڑي مدد کی ہے۔ الوجیہ نے کہا کہ سعودی عرب کے درباری ، وہابی اور غدار علماء نے کبھی بھی اسرائیل اور امریکہ کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف فتوے صادر نہیں کئے بلکہ انھوں نے ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کے حق میں فتوے دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button