ایرانمشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ حبیب اللہ سیاری نے ایرانی فوج کی میڈیکل یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوج نے اب تک اچھے اقدامات انجام دیئے ہیں اور فوجی چھاؤنیوں میں بہترین شرائط فراہم کئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔

حبیب سیاری نے ملک و قوم کے تحفظ کے سلسلے میں مسلح افواج کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک اور قوم کے مفادات کا تحفظ اور دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button