شامعراقمشرق وسطی

شام میں عراقی فورسز کی کارروائی، 35 داعشی ہلاک و زخمی

شامی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرعراق کی عوامی رضاکار فورس کی گولہ باری میں پینتیس داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق الانبار میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ شام کے سرحدی علاقے سوسہ میں داعشی عناصر کے ٹھکانے کا پتہ لگنے کے بعد الحشدالشعبی نے شدید گولہ باری کی۔اس گولہ باری میں پینتیس داعشی عناصر ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں داعش کا ایک کمانڈر ابو وضاح اور اسی طرح ابوفطوم دہشت گرد گروہ کا کمانڈر ابو حمزہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام کی حکومت کے ساتھ ہونے والی ہم آہنگی کے تحت اس ملک کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں پر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button