ایرانعراقمشرق وسطی

شرپسندوں کو عراق اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

عراق کے وزير خارجہ محمد علی الحکیم نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریفکو ٹیلیفون کرکے نجف اشرف میں ایرانی قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت اور اس پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں کو عراق اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراقی وزیر خارجہ نے عراق میں ایران کے تمام سفارتی مراکز کی حفاظت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ محمد علی الحکیم نے کہا کہ کچھ علاقائی اور غیر علاقائی طاقتیں عراق اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات سے خوش نہیں اور ان سے وابستہ شرپسندوں نے ایرانی قونصلخانہ پر حملہ کرکے شرمناک فعل اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ایران اور عراق کے باہم تعلقات بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ کسی شرپسند گروہ کو دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران نے باقاعدہ اعتراض تہران میں عراقی سفارتخانہ کو ارسال کردیا ہے۔ عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے بھی کہا ہے کہ ایرانی قونصلخانہ پر حملہ ، دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button