
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اعلان کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں حشدالشعبی کے 22 ویں بٹالین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 9 جوان شہید ہوئے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے مزید حملوں کو ناکام بنانے کیلئے حشدالشعبی کی کارروائی جاری ہے۔ جبکہ صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی نے داعش کا محاصرہ کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔