مشرق وسطییمن

صنعا کے قریب لڑائی میں درجنوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک

دفاعی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل میں کرائے کے فوجیوں نے نہم سیکٹر میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدی کی کوشش کی تاہم انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ان کی بہت سی فوجی گاڑیاں اور دوسرا ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا۔

یمن کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہم نے یمن جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button