فلسطینمشرق وسطی

فلسطین کے قومی روڈمیپ کے حصول میں تیزی لانے پر حماس کی تاکید

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے لئے امریکہ کی حمایت کے باعث شہر قدس، بیت المقدس اور فلسطینی عوام کو خطروں کا سامنا ہے اور اسی بنا پر فلسطین کے قومی روڈ میپ تک رسائی اور اس میں تیزی لانا بہت ضروری ہے۔

حماس کے رہنما الحیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی گروہوں کے قومی روڈ میپ تک پہنچنے کے لئے حماس اور تحریک فتح کے درمیان صلاح و مشورہ ہوا ہے کہا کہ غزہ، غرب اردن اور فلسطین سے باہر حماس کے زیرنگرانی ادارے سیاسی مشارکت اور قومی روڈ میپ کے حصول کا اسٹریٹیجک فیصلہ کر چکے ہیں۔

تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنما اس سے پہلے بھی اپنے اجلاسوں میں فلسطین کی وحدت کی اہمیت، قومی آشتی کی تکمیل، فلسطینی گروہوں کے سربراہوں کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی عملی کامیابی اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت بڑھانے پر تاکید کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button