عراقمشرق وسطی

عراقی سرزمین کو ہمسایوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شریک نہیں ہوگا۔

روزنامہ الحیات سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عراق اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہم خطے کی ہمہ گیر سلامتی پر یقین رکھتے ہیں۔عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بغداد خطے میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر بھی دھڑے بندی کا مخالف ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ امریکہ عراق میں اپنی فوجی چھاونی کے ذریعے ایران کی نگرانی کرے گا۔ان کے اس بیان پر عراق کی حکومت، سیاسی رہنماؤں اور عوامی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button