حسن نصراللہلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

ایران کا مقصد شام کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کو روکنا ہے:حسن نصرالله

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سیدحسن نصرالله نے آج بدھ کو حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں شام میں ایران کے عسکری مشیروں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مقصد شام کے قومی تشخص اور شام کی آزادی و استقلال کی حفاظت کرنا ہے تا کہ شام امریکہ اور اسرائیل کے چنگل میں نہ آئے۔

سیدحسن نصرالله نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کسی بھی ملک سے مقابلہ نہیں کرتا کہا کہ ایران کا مقصد شام کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کو روکنا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو شام میں شکست ہوئی کہا کہ شام کیلئے امریکہ، اسرائیل اور سعودی منصوبہ مسائل و مشکلات کا باعث بنا ہے اور ان کا مقصد علاقے پے تسلط جمانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button