ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فرانس کے اعلی حکام کی جانب سے سرکارِ دوعالم حضرت ختمی مرتب (ص) کی اہانت کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کا مکر و فریب خود ان کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج پیر کے روز پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے اعلی حکام کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی توہین نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلب کو چھلنی کر دیا ہے۔