فلسطینمشرق وسطی

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی یلغار

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے شہر نابلس میں الشرقیہ علاقے پر حملہ کیا اور حضرت یوسف پیغمبر کے مزار پر صیہونی انتہا پسندوں کی یلغار کے لئے راستہ ہموار کرنے کے لئے عمارتوں پر چڑھ کر مورچہ سنبھال لیا۔

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی میں شہر الخلیل کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

درایں اثنا ایک سرگرم صحافی محمد عوض نے وفا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل میں بیت امر کالونی کے جنوب میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل کے علاقوں میں تعینات ہو کر وہاں ایک چیک پوسٹ قائم کردی اور فلسطینیوں کی آمد و رفت روک دی۔

صیہونی انتہا پسند عناصر اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور فلسطینیوں سے متصادم ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد زخمی اور گرفتار ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button