مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں میجرجنرل سلیمانی کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کا دل اور اصلی محورہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کی برسی منعقد کرنے والی انتظامی کمیٹی اور شہید سلیمانی کے اہلخانہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات سے شہید سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھی شہداء کی قومی، علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر برسی کا آغاز ہوگيا اور عوام برسی کا دل اور اصلی محور ہیں جو اپنی سکیورٹی اور سلامتی کو شہداء کا مرہون منت سمجھتے ہیں۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close