اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے اپنے ملک کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے معاملات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا کہ ان کا ملک کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنوینشن کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے شام کے خلاف کیس مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔
بشار جعفری کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے عالمی کنوینشن پر عمل پیرا ہے اور سن دو ہزار چودہ کے بعد کیمیائی یا کیمیائی ہتھیاروں کے تمام پروگرام ختم کر دئے گئے ہیں۔