ایرانمشرق وسطی

فرانس سلامتی کونسل کا غلط فائدہ نہ اٹھانے: ایران

اقوام متحدہ میں خواتین کے موضوع پر ہونے والے63 ویں اجلاس میں شریک خاتون ایرانی نمائندے نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل میں اپنی رکنیت کا غلط فائدہ نہ اٹھائے

فریدہ اولاد قبا نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے خواتین سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے متعلق فرانس کے غیرذمہ دارانہ کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

انہوں نے کہا کہ فرانس، سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھانے کے بجائے اپنے ملک میں سماجی مشکلات اور سنگین مسائل کو حل کرنے کی فکر کرے.

خاتون ایرانی نمائندے نے کہا کہ اس سال ایران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا اور انقلابی ریلیوں میں شرکت کرکے ایرانی عوام نے تاریخ رقم کردی جس سے ملک میں آزادی، خودمختاری اور عوامی جمہوریت نظر آتی ہے.

انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے یکطرفہ پالیسی اور غیرذمہ دارانہ پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سےمعاشرے میں خواتین پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں.

فریدہ اولاد قبا نے مزید کہا کہ امریکہ نے غیرقانونی پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ عالمی عدالت انصاف نے بھی ان پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے.

انہوں نے اس اجلاس کے موقع پر فرانسیسی وفد کے اشتعال انگیز بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button