ایشیاپاکستان

لاپتہ مسلمانوں کی بازیابی کیلئے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

لاپتہ مسلمانوں کی بازیابی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کل پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کل پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئےاور ملک گیر یوم احتجاج منایاگیا۔

نمازجمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئین کے تحت تمام لاپتا افراد کی بازیابی و انکی حفاطت ریاست کی ذمہ داری ہے،صدر اور وزیراعظم فوری طور پہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کے مطالبات پورے کرائیں،معصوم بچے، مائیں، بہنیں اور بیٹاں شاہراوں پر کھلے آسمان تلے چھ دن سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں،ان کی داد رسی کی جائے،ریاست کا کوئی فرد کسی جرم میں مطلوب ہے تو اسکو عدالتوں میں پیش کرکے اسکا ٹرائل کریں،غیر قانونی گمشدگی آئین و قانون کے خلاف ہے۔

ادھرتحریک حمایت مظلومین کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور گلگت بلتستان کے آئینی و بنیادی حقوق کیلئے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا، ابتدائی طو پر جمعرات کے روز ایم ڈبلیو ایم کے پانچ رہنماؤں نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کی۔

تحریک حمایت مظلومین جی بی کے چیئرمین شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں ایک ریلی کی شکل میں اہم ڈبلیو ایم کے رہنما سٹی تھانہ پہنچے اور وہاں گرفتاری پیش کر دی۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پر گرفتاری پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button