شاممشرق وسطی

مقبوضہ جولان کو آزاد کرایا جائے گا، شام کا اعلان

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے مقبوضہ جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس علاقے کو آزاد کرانا شام کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے مغربی ایشیا کی صورت حال کے بارے میں سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت، مقبوضہ جولان کی اراضی اور سرمایوں پر تسلط جمانے کے لئے اپنے اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی غرض سے شام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عرب علاقوں پر جاری غاصبانہ قبضہ، بین الاقوامی قوانین و اصول کی بالا دستی قائم رکھنے اور عالمی برادری کی عزت و وقار کے لئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

بشار جعفری نے عرب علاقوں سے غاصبانہ قبضہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق اور جولان کو شام کے حوالے سے کئے جانے سے انکار، مغربی ایشیا میں کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button