عربمشرق وسطی

وارسا کانفرنس میں کویت کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے

وارسا کانفرنس میں روس سمیت کئی ممالک نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نےجنہوں نے سلامتی کونسل میں ماحولیاتی تبدیلی کی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک کا دورہ کیا ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے وارسا میں آئندہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا.

کویت کے وزیرخارجہ نے کہا کہ جب کسی نشست میں مدعو کیاجاتا ہے تو پہلے اس کا ایجنڈا بتایا جاتا ہے مگر اب تک وارسا کانفرنس سے متعلق ہمیں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں.

انہوں نے کہا کہ اس نشست کی تفصیلات جانے بغیر اس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا.

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پولیش حکومت کی میزبانی میں مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا. پہلے یہ باتیں سامنے آئیں کہ یہ اجلاس ایران مخالف ہوگا تاہم ایران کے شدید احتجاج اور پولیش حکومت کو خبردار کرنے کے بعد اس اجلاس کے موضوع کو تبدیل کیا گیا.

یاد رہے کہ روس نے وارسا کانفرنس کو اینٹی ایران قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کردیا. ملائیشیائی وزیرخارجہ اور ترجمان نیز سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی وارسا کانفرنس کے ایجنڈے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button