دنیایورپ

وینیزویلا میں ناکام بغاوت کا ماسٹرمائنڈ سی آئی اے کا ایجنٹ تھا

وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ ملک میں بغاوت کی کوشش کا ماسٹر مائنڈ ملک میں موجود امریکی سی آئی اے کا ایک ایجنٹ تھا۔

وینیزویلا کے صدر مادورو نے کہا کہ پچھلے دنوں ملک میں بغاوت کی سازش میں سابق انٹیلی جینس چیف، جنرل مانوئل ریکاردو کرسٹوفر فیگورا نے سی آئی اے کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا تھا اور وہی اس ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
نیکولس مادورو نے کہا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سی آئی اے نے ایک سال قبل وینیزویلا کے اس جنرل کو اپنا ایجنٹ بنالیا تھا۔
وینیزویلا کے صدر نے کہا کہ تفتیش کار اپنی تحقیقات کے دوران اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سابق انٹیلی جینس چیف جنرل فیگورا پچھلے دنوں ملک میں کی گئی ناکام بغاوت میں ماسٹرمائنڈ تھے اور انہوں نے یہ سب واشنگٹن کے کہنے پر ہی کیا تھا۔
وینیزویلا میں بغاوت ناکام ہوجانے کے بعد حزب مخالف کے لیڈر خوان گائیدو نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے اپنے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ فوج کی مادورو سے وفاداری کی وجہ سے یہ بغاوت ناکام ہوگئی۔
امریکا اور اس کے اتحادی ممالک وینیزویلا میں سیاسی مخالفین کی مدد سے اس ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے قانونی اور منتخب صدر مادورو کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button