ایشیاپاکستان

پاکستانی سرزمین پرپہلی بارمردہ باد امریکہ کا نعرہ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 47ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پورے پاکستان میں مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 47ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے لاہور،کراچی اور ملتان سمیت پاکستان کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوئیں جن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری ناصر عباس شیرازی اور دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ سرزمین پاکستان پر پہلی بار مردہ باد امریکہ کا نعرہ آئی ایس او کے پلیٹ فارم سے بلند ہوا اور پاکستانی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

انہوں نے کہا کہ بیشک یہ لطفِ پروردگار اور تائیدِ امام عصر تھی کہ چند جوان بے سروسامانی اور غربت کے عالم میں اٹھے اور وسائل کی کمی کے باوجود اس نورانی پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا اور یہی وجہ تھی کہ جب حضرت امام خمینی بت شکن(رح) نے پرچم انقلاب کو بلند کیا اور لاشرقیہ لاغربیہ کا نعرہ لگاتے ہوئے تمام نام نہاد سپر پاورز اور استعماری طاقتوں کو بے نقاب اور بے وقعت کیا تو امام راحل کے روحانی فرزند شہید عارف حسین الحسینی نے سرزمین پاکستان پر پورے شعور کے ساتھ اس انقلاب کا ادراک کیا اور اس انقلابی روح، فکر اور سوچ کو پاکستان کے گوشے گوشے تک پہنچایا اوراستعمار دشمنی کا پرچم جس کو خمینی بت شکن(رح) نے بلند کیا تھا سرزمین پاکستان پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اس کے علمبردار بنے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے تیزی سے پھیلتے پیغام کو دیکھ کر وقت کے حکمرانوں نے اس شجرہ طیبہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ناکام سازشیں کیں اور اسلام دشمن طاقتوں نے بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئےعظیم قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کو شہید کردیا۔ لیکن اس کارواں نے شہدا کے خون ناحق سے مشعلیں جلا کر اپنا سفر جاری رکھا اور شہادتوں کا سفر کربلا سے تازگی لیتے ہوئے جاری و ساری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button