لاذقیہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 16 شامی فوجی جاں بحق
المیادین کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام کے علاقے لاذقیہ کے نواح میں شامی فوج اور جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 16 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے روس کی فضائیہ کے ساتھ مل کر لاذقیہ، حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
یاد رہے کہ یہ دہشت گردانہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی خبریں آ رہی ہیں اور دہشت گرد گروہ ان مذاکرات کو اپنی موجودگی کےلئے خطرناک قرار دے کر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
#syria
#damascus
#turkiya