ایشیاپاکستان

پاکستانی فوج یمن نہیں گئی: پاکستان

پاکستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ دوسروں کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یمن میں ایک ہزار پاکستانی فوجی بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے امریکی اخبار میں اس سے متعلق شائع خبر کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فریق بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر کی درخواست پر طالبان سے مذاکرات کے لئے سہولت کاری کا کام کررہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کا بیان خوش آئند ہے جو ان کے ایک سال پہلے کا ٹویٹ واپس لینے کے مترادف ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button