فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما محمود الزہار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات، ملت فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا، غاصبوں کے محاذ میں شمولیت اور مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
محمود الزہار نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب فلسطینی عوام، مقدس مقامات اور فلسطینی سرزمین کو غاصب صیہونیوں کے جرائم کا سامنا ہے، بحرین اور متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے خلاف سیاسی، اخلاقی، تاریخی اور انسانیت سوز اقدام اور جرم ہے۔