انسانی حقوقایشیادنیایورپ
روھنگیا مسلمانوں کی ابتر صورتحال پر اقوام متحدہ بے بس
اقوام متحدہ نے روھنگیا مسلمانوں کے تعلق سے بنگلہ دیش کے دور افتادہ جزیرے تک رسائی کی درخواست کی ہے۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلادیش نے ڈیڑھ ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو بھاسن چار نامی خطرناک جزیرے پر منتقل کر دیا ہے، جو اکثر طوفان اور سیلاب کی زد میں رہتا ہے۔ عالمی امدای تنظیموں نے بنگلہ دیش کے اس انسانیت سوز اقدام پر کڑی تنقید کی ہے، جس کے بعد اقوام متحدہ نے اس جزیرے تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے بنگلادیش پر زور دیا کہ وہ اقو ام متحدہ کے حکام کو اپنے اس دور افتادہ جزیرے کا معاینہ کرنے کے لیے رسائی دے، جہاں گزشتہ ہفتے 1600 روہنگیا مہاجرین کو منتقل کیا ہے۔ پناہ گزیں وہاں جانے پر راضی نہیں تھے، لیکن پھر بھی زبردستی انہیں وہاں لے جایا گیا ہے۔