ایرانمشرق وسطی

ہمسایہ ممالک سے قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب صدر کمال دہقانی نے ایسنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے عنقریب دورہ عراق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے مابین ثقافتی مشترکات اور اسی طرح تجارتی روابط کے پیش نظر ایران کے ہمسایہ ممالک میں عراق کو اہم مقام حاصل ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران و عراق کے مابین اقتصادی اور تجارتی روابط نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور عراق کے اسپیکر محمد الحلبوسی کا حالیہ دورہ ایران اور اسی طرح ایران کے صدر کا عنقریب دورہ عراق دونوں ملکوں کے روابط کے مزید فروغ کا باعث بنیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی چند روز بعد عراق کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button