اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگرد، صوبہ مغربی آذربائیجان میں دہشتگردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے۔
حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کے بیان کے مطابق ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ انقلاب مخالف دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حمزہ سید الشہداء کے جوانوں نے اس کارروائی میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔