دنیاعربمشرق وسطییورپ

امریکہ کا سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کا حکم

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے معاہدے کے بعد امریکہ نے اپنے قریبی اتحادی نوکر ملک سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے سلسلے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنا سعودی عرب کے مفاد میں بھی ہے۔

جیرڈ کوشنر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی حامی ہیں اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اتحاد ایران کے خلاف مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد کئی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی صف میں شامل ہیں جن میں سعودی عرب ، عمان ، بحرین اور سوڈان بھی شامل ہیں۔ مصر اور اردن کے پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button