مشرق وسطییمن

یمنی فوج کے جدید ڈرون طیاروں اور میزائل کی رونمائی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین کی موجودگی میں یمنی فوج کے جدید قسم کے دفاعی سازوسامان کی رونمائی ہوئی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی موجودگی میں اتوار کے روز ایک تقریب میں یمنی فوج کی جدید دفاعی مصنوعات منجملہ قدس ایک میزائل اور صماد ایک، صماد تین اور قاصف دو کے، ڈرون طیاروں کی رونمائی ہوئی۔

یمن کے وزیر دفاع ناصر العاطفی کا کہنا ہے کہ یہ فوجی سازوسامان ملکی فوجی ماہرین کے ہاتھوں تیار ہوئے ہیں جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج، دفاعی شعبے میں ترقی و پیشرفت کی منازل طے کر رہی ہے۔

اس سے قبل یمنی فوج کے تیار کردہ بدر ایف اور بدر ایک پی، میزائل کی رونمائی کی گئی تھی۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، امریکا اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن پر وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا۔

اس عرصے میں یمن کے دسیوں ہزار بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ اس یمنی عوام کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بنا پر لاکھوں یمنی بچے موت کے خطروں سے دوچار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button