سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 کو پیدا ہوئے وہ 2015 میں اپنے بھائی کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ سلمان عبدالعزیز کے 25 ویں بیٹے ہیں۔